Thursday, January 21, 2021  | 6 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

سرگودھا: گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

سرگودھا کے علاقے عزیز کالونی میں گھر سے پولیس نے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے پٹھان کالونی کی رہائشی خاتون کچھ روز سے لاپتا تھی۔ ماں اور دونوں بچے پٹھان کالونی کے علاقے سے لاپتا ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔

عزیز کالونی کے مکان سے ماں، 12 سال کی بیٹی اور 2 سال کے بیٹے کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ فی الحال قتل کے محرکات سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے، تفتیش کے بعد ہی اصل وجہ سامنے لا سکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube