Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

حکیم سعید کی برسی آج منائی جا رہی ہے

SAMAA | - Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 17, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

معروف طبیب، کئی کتابوں کے مصنف دانشور، سماجی کارکن، ماہرِ تعلیم اور سابق گورنر سندھ حکیم سعید کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔

حکیم سعید نے 200 سے زائد کتابیں لکھیں۔ منفرد شخصيت کے مالک حکیم محمد سعید 9 جنوری 1920 کو نئی دہلی میں پیدا ہوئے۔

تقسیم ہند کے بعد اپنا سب کچھ چھوڑ کر 1948 میں وہ کراچی آئے۔ حکيم محمد سعيد کام کو ايمان کا حصہ سمجھتے تھے۔

اپنی زندگی ميں حکیم محمد سعید نے بے شمار ادارے قائم کئے اور انہيں پاکستان کے نام کيا۔ آپ کی اپنی کوئی ذاتی املاک يا جائيداد نہيں تھی۔ ليکن آپ کی سرپرستی ميں تعمير کيا گيامدينۃ الحکمت علم و ہنر کی ترويج ميں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

حکيم محمد سعيد نے ہجرت کے وقت اپنا ادارہ ہمدرد بھارت کے نام کرديا تھا۔ اس عزم کے ساتھ کہ ہمدرد پاکستان بنا کر پاکستان اور اسلام کی خدمت کرينگے۔

حکیم محمد سعید سال 1993سے 1996 تک سندھ کے گورنر رہے۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف پر ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

حکیم سعید 17 اکتوبر سال 1998 کی صبح آرام باغ میں اپنے دوا خانہ پہنچے ہی تھے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے اُنہیں شہید کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube