Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

پنجاب حکومت کا اسموگ سے بچاؤ کےلیے اہم فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پنجاب حکومت نے اسموگ سے بچاؤکے ليئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اورفصلوں کی باقیات جلانےپرمکمل پابندی عائد کردی ہے۔

اس سلسلے میں پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پنجاب حکومت نےاسموگ سےبچاؤکےلیےہنگامی اقدامات کرتےہوئےاخراج کنٹرول سسٹم کےبغیرکام کرنےوالی صنعتوں ،ٹائر،ربڑاورکوڑےکوآگ لگانےپرپابندی عائد کردی ہے جبکہ غیرمعیاری تیل کی خریدوفروخت،ٹریفک میں خلل پیداکرنےوالی تجاوزات پربھی پابندی ہوگی۔

صوبےميں زگ زیگ ٹیکنالوجی کےبغیرکام کرنےوالےاینٹوں کےبھٹےبھی بندکردیےجائیں گے۔31 دسمبرتک تمام بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنےکی ڈیڈ لائن دےدی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube