Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

غیرملکی سیاحوں کا دورہ پاکستان کیسا رہا؟

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 4 days ago

فوٹو: ٹریول اسٹوڈیو 92ْ

نو ممالک کے غیر ملکیوں نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیر کی اور اس موقع پر وہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی، خوبصورتی اور کھانے کے اسیر ہوگئے۔

foreigners in pakistan

فوٹو: ٹریول اسٹوڈیو 92ْ

پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ایلیکس نے سماء ٹی وی کے مارننگ شو نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب میں پاکستان آئی تو مجھے مہمان نوازی پر حیرت ہوئی۔

فوٹو: ٹریول اسٹوڈیو 92ْ

ایلیکس نے کہا کہ میرا پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا دورہ بہت اچھا رہا اور ٹور کے دوران سب لوگوں نے میری بہت مدد کی۔

foreigners in pakistan

فوٹو: ٹریول اسٹوڈیو 92ْ

الیکس نے انکشاف کیا کہ وہ پاکستان میں رہ کر کچھ جملے سیکھ چکی ہیں جس میں ’’مجھے بھوک لگی ہے‘‘ شامل ہے۔ الیکس نے بتایا کہ وہ ’’پاکستان کے کھانوں سے پیار کرتی ہی‘‘۔

الیکس نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے پہاڑ اتنے خوبصورت ہیں۔ میں نے ان کی خوبصورتی کے بارے میں سنا تھا لیکن آپ کبھی نہیں جانتے کہ یہ کتنا خوبصورت ہے جب تک کہ آپ اسے اپنی آنکھوں سے نہ دیکھیں۔

انہوں نے دیگر لوگوں کو بھی ملک میں آنے اور تجربہ کرنے کی تاکید کی۔

foriegners in pakistan

فوٹو: ٹریول اسٹوڈیو 92ْ

جرمنی سے تعلق رکھنے والی عربیلا نے انکشاف کیا کہ وہ 50 ممالک کا سفر کرچکی ہیں اور لوگوں کی مہمان نوازی کی وجہ سے پاکستان کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان کے بارے میں میری پسندیدہ چیزیں یقیناً یہاں کا کھانا، لوگوں کا رویہ اور رنگین کپڑے ہیں‘‘۔

ایلکس، عربیلا اور دیگر غیر ملکی سیاح ٹریول اسٹوڈیو92 کے ہمراہ پاکستان کے 15 روزہ دورے پر آئے تھے۔

foreigners in Pakistan

فوٹو: ٹریول اسٹوڈیو 92ْ

ٹریول اسٹوڈیو کے اونر محمد الیاس نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی کارپوریٹ ملازمت سے استعفیٰ دے دیا کیونکہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی سطح پر سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وہ مختلف ممالک کے لوگوں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہیں۔

ٹریول اسٹوڈیو کے تحت ممالک کے غیر ملکی مہمان تیونس، الجیریا، اسپین، پولینڈ، جرمنی کے غیرملکی سیاح پاکستان آئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube