Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

کراچی: لانڈھی میں 2فیکٹریوں میں آتشزدگی   

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کراچی  کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی ميں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو نہ پايا جاسکا جس کے باعث قریبی فیکٹری بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔

فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پیش آیا۔

ريسکيو کے مطابق آگ سے کوئی جانی نقصان نہيں ہوا تاہم ایک فيکٹری کی عمارت زمين بوس ہوگئی۔ فائر بريگيڈ کی 6 گاڑياں آگ بجھانے ميں مصروف ہيں۔

سيکريٹری ايکسپورٹ پراسيسنگ زون ناصر ہدايت نے ميڈيا سے گفتگو میں بتایا کہ آگ کو مزيد پھيلنے سے روک ديا گيا ہے لیکن دونوں فيکٹرياں مکمل طور پر جل گئی ہیں۔

اسٹيشن فائر آفيسر غلام محی الدين کا کہنا ہے کہ آگ کی اطلاع تاخير سے ملی جس کے باعث دونوں فيکٹريوں کو شديد نقصان پہنچا ہے۔ گرنے والی ایک فيکٹری 2 منزلہ ہے۔

واٹربورڈ کے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube