Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کوٹ ادو: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد ہلاک، 2زخمی

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کوٹ ادو میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا گیا، واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین میں زمین کا تنازع چل رہا تھا، فائرنگ کا واقعہ پیشی سے واپسی پر پیش آیا، جھگڑا اب تک 5 افراد کی جان لے چکا ہے۔

پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں اقبال پارک کے پاس اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، کچہری میں پیشی سے واپسی پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے امداد حسین اور سخاوت حسین کو قتل جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے، ملزمان واقعے کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احسان پور کے 2 خاندانوں پولی اور کارلو میں 2007ء سے خونی تصادم چلا آرہا ہے، 2007ء میں اعجاز حسین عرف کالی، 2017ء میں خضر عباس جبکہ 2019ء میں غضنفر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

زمین کے تنازع پر اب تک دونوں خاندانوں کے 5 افراد قتل کئے جاچکے ہیں۔ ڈی ایس پی امجد جاوید کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube