Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: نوجوان کو بلیک میل کرنے پر خاتون گرفتار

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں نوجوان کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک لڑکی کو گرفتار کرلیا ہے۔

سائبرکرائم سرکل کراچی کے مطابق طاہر نامی نوجوان نے شکایت درج کروائی تھی کہ ایک لڑکی نے دوستی کرکے اس کی نازیبا تصاویر بنائیں اور پھر ان تصاویر کی وجہ سے شادی کے لیے بلیک کرنے لگی۔ لڑکے نے انکار کیا تو ملزمہ نے تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔

ایف آئی کے مطابق ملزمہ اسکول ٹیچر ہیں۔ اس کے موبائل سے بلیک میلنگ کے شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ اس نے سوشل میڈیا پر کئی جعلی آئی ڈیز بنا رکھی ہیں جن کے ذیعے وہ کئی لڑکوں کو پہلے بھی بلیک میل کرچکی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزمہ نے طاہر کے ایک رشتہ دارکو بھی بلیک میل کرکے ہراساں کیا۔ ملزمہ سے کئی موبائل فونز اور سمز بھی ملی ہیں۔ ایف آئی اے نے تمام موبائل فونز اور سمیں تحویل میں لیکر تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube