Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

اسلام آباد:بھارتی ہائی کمیشن کےسینیرسفارتکارکی طلبی

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Oct 15, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو

لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر سینیر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ بلا کر شدید احتجاج کیا گیا۔

اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینیر سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ اس موقع پر ترجمان نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر سینیر سفارت کار کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائر بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارتی فورسز نے 14اکتوبر کو جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ رواں برس بھارت اب تک فائر بندی معاہدے کی 2530 خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان قائم لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بھارتی فورسز کی جانب سے فوجی چوکیوں کے علاوہ آبادی کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube