فیصل آباد: عدم ادائیگی پر واسا کی بجلی منقطع

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 8 months ago

بجلی کے بلز کی عدم ادائیگی پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے واٹر اینڈ سینیٹری ایجنسی (واسا) کے ہیڈ آفس سمیت اس کے 17 دفاتر کی بجلی منقطع کردی۔

یہ اقدام واسا کی جانب سے 4 ماہ کے بلز ادا نہ کرنے کی بنیاد اٹھایا گیا جس کی کُل مالیت 58 کروڑ روپے بنتی ہے۔

فيسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر واسا نے واجب الادا رقم جلد ادا نہ کی تو اگلے مرحلے میں صاف پانی کی سپلائی کے بجلی کنکشن بھی کاٹ دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب واسا حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ مالی خسارے سے دوچار ہے جس کے سبب بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واسا کا مزید کہنا ہے کہ بجلی کی سپلائی منقطع ہونے سے دفاتر ميں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube