Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

چینی ماہرین نے میٹرو بسوں میں آتشزدگی کی وجوہات بتادیں

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

چینی ماہرین نے پشاور بی آر ٹی کے بسوں میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرلی ہیں۔ کپمنی نے تحقیقاتی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بسوں میں متعدد الیکٹرک آلات تبدیل ہوں گے اور اس پر آنے والے اخراجات کمپنی برداشت کرے گی۔

پشاور بی آر ٹی کا افتتاح رواں سال 13 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا مگر افتتاح کے بعد ایک ماہ کے اندر 4 بسوں میں آگ لگئی جس کے باعث 16 ستمبر کو صوبائی حکومت نے بسوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی بسیں چینی کمپنی سے خریدی تھیں۔ اس لیے بسوں کی جانچ پڑتال اس کمپنی کے ماہرین نے کی۔ بدھ کو ماہرین نے تحقیقاتی رپورٹ خیبرپختونخوا حکومت کو پیش کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افتتاح کے بعد غیر معمولی بیرونی حالات بی آرٹی میں نقص کا باعث بنی۔ بسوں میں غیر معمولی رش کے باعث موٹر کنٹرولر پر دباؤ پڑتا تھا جس کا بوجھ بسوں میں لگے کیپیسٹر پر جاتا تھا اور اس کے نتیجے میں کیپسٹر جل کر بس میں آگ لگنے کا سبب بن رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چوتھی بس میں آتشزدگی، پشاور میٹرو سروس بند

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں ان تمام مسائل کا دیرپا حل بھی تجویز کیا ہے جو بیرونی حالات کا مقابلہ کرے گا اور اگلے 12 سال تک کارآمد ہوگا۔ یاد رہے کہ ان بسوں کی وارنٹی 12 سال ہے۔

اس رپورٹ کی روشنی میں کمپنی تمام بسوں میں نصب موٹر کنڑولرز کو اپڈیٹ اور تبدیل کرے گی۔ بسوں کے درجہ حرارت کو مناسب طور پر برقرار رکھنے کے لیے اقدامات سمیت بسوں کی وائرنگ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

بی آر ٹی چلانے والی کمپنی ٹرانس پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام بسیں اور ان کے آلات وارنٹی میں ہیں۔ بسوں کے آلات کی مرمت، اپدیٹینگ سمیت تبدیلی کا خرچ بس کمپنی خود برداشت کر رہی ہے۔ بس کمپنی کی سفارش پر بی آر ٹی سروس کو 25 اکتوبر تک بحال کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میٹرو کی مشینیں ایک دن میں خراب

صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش پشاور نے سماء کو بتایا کہ بی آرٹی بسوں میں کپسٹر کی استعداد کاربڑھایا جارہا ہے جبکہ بسوں میں دیگر معمولی نقائص بھی موجود ہیں جن کو دور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ چینی کمپنی بسوں میں پرزوں کی تبدیلی کے اضافی چارجز نہیں لے گی۔ بسیں وارنٹی میں ہیں، تمام اخراجات کمپنی کے ذمہ ہوں گے۔ تمام بسوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور بی آرٹی سروس 25 اکتوبر سے دوبارہ بحال کردی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube