Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 1 year ago
UNHR Council afp

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان آئندہ تین سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا دوبارہ رکن منتخب ہوگیا۔

پاکستان کو 191 میں سے 169 ووٹ ملے جو ایشیا پیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ ہیں۔ وزیر خارجہ نے اس کامیابی کو عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر قرار دیا۔

پاکستانی مندوب منيراکرم نے کہا کہ خوشی کی بات ہے پاکستان کو سب سے زيادہ ووٹ ملے۔ حکومتی پاليسيوں سے انٹرنيشنل اسٹيڈنگ عروج پر اور کاميابی اس وجہ سے ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان اس پلیٹ فارم پر کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے آواز بلند کی۔ انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کا ایک انتہائی اہم فورم ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ہماری درخواست پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ان مظالم کو رپورٹس کی شکل میں مرتب کیا اور بھارت کے غیر قانونی اقدام کا پردہ چاک کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube