Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

رحیم یار خان: آوارہ کتوں کا حملہ، 2بچے جاں بحق

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

News-in-Brief-Urdu

رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں آوارہ کتوں کے غول کے حملے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔ عثمان بزدار نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔

رحیم یار خان کے تھانہ آب حیات کے نواحی علاقے چک نمبر 56 میں آوارہ کتوں کے غول نے 2 بچوں پر حملہ کردیا، واقعے میں 5 سالہ  شاہنواز اور 3 سالہ اربیلی کتوں کے کاٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی فوٹیج سامنے آنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ واقعے میں غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے آوارہ کتوں کی فوری تلفی کیلئے انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube