Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

مرغیاں اور بکریاں پالنے کی ترکیب، سندھ نے 37کروڑ روپے صرف کردیے

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 1 year ago

سندھ حکومت نے صوبے کے چند دیہی اضلاع میں عوام کو مرغیاں اور بکریاں پالنے کی ترکیب بتانے پر 37 کروڑ روپے صرف کردیے۔

حکومت کو خواتین کو مرغیوں اور بکریوں کی فراہمی پر 5 سالوں میں ڈیڑھ ارب روپے صرف کرنے تھے تاہم اس پیکیج میں سے گزشتہ 27 ماہ میں صرف اس بات پر 37 کروڑ روپے خرچ کردیئے گئے کہ مرغیاں اور بکریاں کیسے پالی جائیں، اس آگاہی مہم پر 5 سالوں میں 33 کروڑ روپے صرف ہونے تھے لیکن تقریباً نصف عرصے میں ہی اس بجٹ سے 4 کروڑ روپے اضافی خرچ کردیئے گئے۔

اس پیکیج کے تحت اب تک تقریباً 86 کروڑ روپے مالیت کی مرغیاں اور بکریاں تقسیم کی گئی ہیں تاہم یہ کام صوبے کے صرف 10 اضلاع میں ہی کیا جاسکا ہے۔

اس حوالے سے ایک این جی او نے سندھ اینٹی کرپشن اور سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیڑی اتھارٹی کو درخواست دی ہے۔

اینٹی کرپشن نے درخواست پر تفتیش شروع کی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر کیس کی فائل بند کردی گئی۔

سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیڑی اتھارٹی نے اس مہم کو خلاف قانون قرار دے کر ملوث افسران کيخلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔

درخواست گزار این جی او کا کہنا ہے کہ اس نے اینٹی کرپشن کو ثبوت فراہم کردیے ہیں اور اس حوالے سے کارروائی کے منتظر ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube