Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ٹک ٹاک کو ایکشن کیلئے ٹائم فریم بنانے کی ہدایت

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

Tiktok-Deadly-New-Challenge-PKG-22-02Kami

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو ایکشن کے لیے ٹائم فریم بنانے کی ہدایت کر دی۔

پاکستان کے قوانین کی روشنی میں غیر قانونی آن لائن مواد کو مناسب بنانے کے حوالے سے اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ٹک ٹاک نے چئیرمین پی ٹی اے کے ساتھ تفصیلی آن لائن ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ٹِک ٹاک کے سینئر نمائندے نے مقامی قوانین کے مطابق مواد کو اعتدال پر رکھنے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور مسقبل کی حکمت عملی  پر روشنی ڈالی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے مجوزہ اقدامات کے لیے ٹھوس ٹائم لائنز طلب کی۔

دونوں فریقین نے قابل قبول طریقہ کار پر پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تاکہ پاکستان میں صارفین کے لیے محفوظ انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ جمعہ 9 اکتوبر کو پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹاک ٹاک پر ’غیر اخلاقی اور غیرمہذب‘ مواد کے خلاف عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی عائد کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. قیصر شہزاد  October 14, 2020 7:15 pm/ Reply

    سر کسی صورت میں اس بےحودہ اپلیکیشن کو اوپن نہ کریں کیونکہ اس سے فحاشی کو فروغ ملا ہےاور بچے کیا عورتیں کیا بوڑھے کیا سب اس گندگی کا حصہ بنے ہیں ۔یہ یہودیوں کی چال ہے کہ پاکستانی عوام کو خاص طور نوجوانوں کو فحاشی میں مبتلا کیا جائے تاکہ وہ اپنے گندے ارادوں میں کامیاب ہوں آپ مہربانی فرمائیں اس کومکمل طور پہ پاکستان سے ختم کیا جائے

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube