Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

خواتین افسران کے فون نمبرز غیراخلاقی سائٹ پر آویزاں

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2020 | Last Updated: 1 year ago

محکمہ سوشل ویلفیئرسندھ کی خاتون افسران نے دعویٰ کیا ہے کہ ملازمت میں ترقی مانگنے پر ان کے فون نمبرز نازیبا آن لائن پلیٹ فارمز پر شیئر کیے گئے ہیں۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کی 25 متاثرہ خواتین افسران نے سندھ کے چيف سيکريٹری اور سائبرکرائم سیل کو درخواست دی ہے جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ اپنے حق کے حصول کے لیے عدالت جانے پر ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ان کے فون نمبرز غیراخلاقی ویب سائٹس پر ڈال دیے گئے جس کے باعث انہیں نازیبا کالز اور غير اخلاقی ويڈيوز موصول ہورہی ہیں اور انہیں جنسی حراساں بھی کیا جا رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube