Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور: پولیس تشدد سے زیر حراست ملزم جاں بحق

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Oct 12, 2020 | Last Updated: 1 month ago

لاہور ميں پوليس کے مبينہ تشدد سے چوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا شخص جاں بحق ہو گيا۔

پولیس کے مطابق لواحقين کے احتجاج پر انچارج انويسٹی گيشن سميت 3 اہلکاروں اور ایک فيکٹری مالک کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرليا گيا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

متوفی غلام حسين کو شاہدرہ پوليس نے ایک فیکٹری ميں چوری کے الزام ميں پکڑا تھا تاہم پولیس کی جانب سے 24 گھنٹے تک مقدمے کا اندراج یا کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ اس غیر قانونی حراست کے دوران پوليس اور فيکٹری مالک غلام حسین پر تشدد کرتے رہے۔

مقتول کا بيٹے کاشف کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو فيکٹری مالک نے پوليس کے سامنے مارا تھا جبکہ چوکی انچارج غلام باري نے بھی ان پر تشدد کیا۔

غلام حسین کی حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کيا گيا ليکن وہ جانبرنہ ہوسکے۔

سی سی پی اولاہور نے واقعے کا نوٹس ليتے ہوئے ڈی آئی جی انويسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube