فوٹو: آن لائن
جماعت اسلامی کے امير سراج الحق کہتے ہيں کہ قوم کو ٹائيگر فورس کی نہيں بلکہ سستی اشياء کی ضرورت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جا رہے ہيں اور ہم مہنگائی کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل بنا رہے ہيں۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت قيام امن اور عوام کے جان ومال کے تحفظ ميں ناکام ہوگئی۔
حالیہ صورتحال سے متعلق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ علمائے کرام فرقہ واريت کے خاتمے ميں کردار ادا کريں۔