Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

ماں نے بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2020 | Last Updated: 1 year ago

News-in-Brief-Urdu

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں ماں نے اپنے پانچ بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی۔

مکڑائی گاؤں میں گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر ماں نے پانچ بچوں سمیت دریائے پونچھ میں چھلانگ لگائی تاہم علاقہ مکینوں نے ماں اور 3 بچوں کو بچا لیا۔

پولیس کے مطابق ايک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ ايک کی تلاش جاری ہے۔ خاتون اور بچوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گھريلو جھگڑوں کے باعث خاتون نے خود کشی کی کوشش کی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube