کراچی میں مبينہ ٹاؤن پوليس نےکارروائی کرتے ہوئےگينگ وارکے کارندے کوساتھی سميت گرفتار کرلیا۔
پولیس کےمطابق ملزم علی بمبارکاتعلق گينگ وارجميل چھانگا اورآغا زکری گروپ سےہے۔علی بمباراس سےقبل مرادنامی شخص کےقتل کيس میں جیل کاٹ چکا ہے۔
پولیس نےمزید بتایا کہ ملزم منگھوپیراورگلبہارمیں دستی بم حملوں میں بھی ملوث ہے۔پولیس نےملزم سےدستی بم،مسروقہ موٹر سائیکل اوراسلحہ برآمد کرلیا ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم پراناگولیمارمیں منشیات اورآئس کےمنظم نیٹ ورک کا سربراہ تھا۔