Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

سوات اور گرد و نواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ

SAMAA | - Posted: Oct 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

Earthquakeسوات اور گرد و نواح میں جمعرات 8 اکتوبر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ زلزلے کی گہرائی 100 کلو میٹر تھی۔

ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کے پہاڑی سلسلے تھے۔ زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ آج 8 اکتوبر کو 15 برس قبل 2005 میں آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بدترین زلزلے سے 87 ہزار سے زائد افراد جاں بحق، جب کہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

PAKISTAN-QUAKE-COLLAPSE-HOUSES

فوٹو: اے ایف پی

زلزلہ صبح 8 بج کر 50 منٹ پر آیا تھا، جس کی شدت 7.6 اشاریہ تھی۔ زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube