Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ریلوے ملازم نے ماں بیٹے کو خودکشی سے بچالیا

SAMAA | - Posted: Oct 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ٹرین روک کر خاتون کو سمجھایا

رحیم یار خان میں ریلوے اسٹیشن کے ملازم نے خاتون کو خود کشی سے بچالیا۔ خاتون اپنی اور بیٹے کی جان لینے کی کوشش کر رہی تھی۔

پانچ اکتوبر کی رات سگنل آپرئیٹرمحمد حیات نے دو زندگیاں بچالیں۔ اکبر بگٹی ایکسپریس تیزی سے اسٹیشن کی طرف آرہی تھی۔ محمد حیات جھنڈا پکڑ کر پٹڑی کے قریب کھڑا تھا۔ اس نے دیکھا کہ ایک خاتون بچہ سمیت ٹریک پر آگئی۔

محمد حیات نے سو میٹر کی دوری پر ٹرین روکنے کی کوشش کی۔ خاتون کو بھی ہٹاتارہا۔ دھکے دیے۔ لیکن وہ ہٹنے کا نام نہیں لے رہی تھی۔ پھر ٹرین رک گئی۔ قریب کھڑے لوگ بھی مدد کو پہنچ گئے۔ آدھے گھنٹے تک لوگوں نے سمجھایا کہ خود کشی حرام ہے۔ اس نے ارادہ ترک کرکے گھر کی راہ لی۔

محمد حیات کو کوئی صلہ نہ ملا۔ لیکن اس کا دل مطمئن ہے کہ ایک چھوٹی سی کوشش نے ماں اور بچے کو نئی زندگی دے دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube