Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ مثبت، تھرپارکر کے 6 اسکول سیل

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2020 | Last Updated: 1 year ago

تھرپارکر میں اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ضلعی انتظامیہ نے مخلتف علاقوں میں 6 پرائمری اسکولوں کو سیل کردیا۔

تھرپارکر کے ضلعی ایڈمنسٹریٹر پریم کمار کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بلہری، یار محمد اوٹو، ہربوسار، میر وقار تالپور، بٹیریو اور چیہرپال دیہات میں اسکولوں سیل کردیا کیا گیا ہے۔

ضلعی ایڈمنسٹریٹ نے مزید بتایا کہ اساتذہ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں خود کو 15 روز کیلئے قرنطینہ کرنے کا کہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے کرونا نمونے مقامی لیبارٹری میں بھیجے گئے تھے جس میں سے 6 اساتذہ کا نتیجہ مثبت آیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube