Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

جانوروں کیلئے22.5کروڑ روپےکی مچھردانیوں کی خریداری

SAMAA | - Posted: Oct 5, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 5, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو

سندھ حکومت کی جانب صوبے ميں جانوروں کيلئے مچھر دانيوں کی خريداری کیلئے ساڑھے 22 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، جس کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

سماء پر خبر نشر ہونے کے بعد محکمہ لائيو اسٹاک نے مختص کی گئی رقم سے متعلق حکمت عملی تبديل کردی۔ صوبائی سیکریٹری اکبر لغاری کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مچھر دانیوں کیلئے الاٹ کیے گئے ساڑھے بائيس کروڑ روپے کی رقم میں شفافيت برقرار رکھنے کیلئے صوبائی حکومت نے 8 رکنی کميٹی تشکيل دے دی ہے۔

کميٹی ميں 6 سرکاری افسران جب کہ 2 نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ کميٹی ساڑھے 22 کروڑ روپے کی مچھر دانيوں اور ديگر اشياء کی خريداری کے معاملات ديکھے گی۔

نجی شعبے سے ایک شخص این جی او، جب کہ دوسرا لائیو اسٹاک محکمے کی جانب سے شامل کیا جائے گا، تاکہ مختص کردہ رقم کے استعمال میں شفافیت رہے۔

اس سلسلے میں کسی مخصوص کمپنی سے معاہدہ نہیں کیا گیا۔ حکام آپس کے مشاورت اور مشورے سے مچھر دانیوں سمیت دیگر اشیاٗ کی خریداری کا تعین کریں گے۔

جاری کردہ نوٹی فیکیشن کا عکس

مختص کردہ رقم سے جانوروں کیلئے کئی کروڑ روپوں کا چارہ بھی خریدا جائے گا، جب کہ لائیو اسٹاک کیلئے درکار دوائیوں کی خریداری کیلئے اسی بجٹ سے رقم الاٹ کی جائے گی۔

صوبائی 8 رکنی کمیٹی چیزوں کی خریداری اور اشیا کے معیار کو بھی جانچے گی۔ کمیٹی رقم کی تقسیم، چیزوں کی خریداری اور دیگر معاملات سے متعلق رپورٹ 4 ہفتوں میں حکومت کو جمع کرانے کی مجاز ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube