Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

ساحل سمندر کی خوبصورتی کچرے کی نذر ہونے لگی

SAMAA | - Posted: Oct 4, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 4, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کچرے اور گندگی کے ڈھیر نے کراچی کے ساحل کا حسن بھی گہنا دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اب یہاں آکر ذہنی سکون کے بجائے ذہنی اذیت ملتی ہے۔

ایک وقت تھا جب سی ویو کی سرمئی چمکتی ریت اورصاف ستھرے خوبصورت سمندر کا نظارہ آنکھوں کو ٹھنڈک بخشتا تھا۔ ساحل کی آب و ہوا تازہ ہوا کرتی تھی لیکن پھر ہم نے خود قدرت کے اس تحفے کوبرباد کردیا۔

اب سی ویو پرہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ ساحلی پٹی کو کچرا کنڈی بنادیا گیا ہے۔ ایسے میں تفریح کیلئے آنیوالے کہتے ہیں اب ساحل پر آکر ذہنی سکون کے بجائے ذہنی اذیت ملتی ہے۔

 کئی بار ساحل کو صاف رکھنے کی مہمات چلائی گئیں مگرسی ویو کی حالت کبھی نہ بدلی۔

شہریوں کے ساتھ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے ساحل کی دیکھ بھال کرے لیکن سی بی سی  ساحل کو پاک صاف رکھنے میں کتنا سنجیدہ ہے، اس کی حالت دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube