ٹریفک کے قوانین کاپابند بنانے کے لئے پہلی خاتون سارجنٹ تعینات
کوئٹہ میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور ڈرائیونگ کے دوران خواتین کو ٹریفک کے قوانین کا پابند بنانے کے لئے پہلی خاتون ٹریفک پولیس سارجنٹ کو تعینات کر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ثوبیہ خان بلوچستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ٹریفک سارجنٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
کوئٹہ کی خواتین پہلی خاتون ڈرائیور ثوبیہ خان کی تعیناتی سے خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑی ہمت ملتی ہے اور بڑا محفوظ محسوس کرتے ہیں، خواتین کے مسائل خاتون ہی سمجھ سکتی ہے۔
دوسری جانب خاتون پولیس سارجنٹ نے ڈیوٹی کے پہلے ہی دن ٹریفک قوانین توڑنے والی خواتین کے 3چلان بھی کیے۔ انہوں نے کہا کہ دستاویزات کے بغیر ان کے چالان سے کوئی نہیں بچ سکتا۔