Wednesday, October 21, 2020  | 3 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف بانی متحدہ کی فوٹو کاپی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کربیان بازی کررہےہیں، نوازشریف بانی متحدہ کی فوٹوکاپی ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت کےدشمن ہیں،سب جانتے ہیں آپکا ماضی کیا ہے، عوام کو بدگمان نہ کریں،سچ اورحقائق کی بنیاد پربات کریں، کہاں لکھا ہےکہ ہمیشہ آپ ہی اقتدارمیں رہیں گے۔

انہوں نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ ذاتی مفادکیلئےنوازشریف اداروں کومتنازع بنارہےہیں، 2018 کےالیکشن کی پنجاب میں پی ٹی آئی کی13 اور (ن) لیگ کی 11 پٹیشنزتھیں، یہ مکمل اعتماد کےساتھ جھوٹ بولتےہیں۔

سبلی فراز نے کہا کہ ہم جانتےہیں آپ کوغریبوں کی کتنی فکرہے، غریبوں کی فکرہوتی تواحساس پروگرام،لنگرخانے،پناہ گاہیں آپ شروع کرتے، مفرورنوازشریف لوگوں کوبغاوت پراکسارہےہیں، ان کےتمام اثاثے،اولادباہرہیں،یہ ملک بلیک لسٹ میں لےجانا چاہتے تھے، یہ جانتےتھےعمران خان نہیں چھوڑےگا،جبھی حکومت کوناکام کہتےہیں۔

بجلی کے حوالے سے بیان

وزیر اعطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں100روپےمیں تیارہونےوالی بجلی60میں بیچ کرگردشی قرضہ بڑھایاگیا اوربجلی کی قیمتوں میں اضافےکونوٹیفائی نہیں کیا گیا، انہوں نےایسےمعاہدے کیےجس سےبجلی آج مہنگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں حکومت نےاحسن طریقےسےاقدامات کیے، اللہ کا شکرہےمشکل وقت سےکافی حدتک نکل گئےہیں۔

مہنگائی کے حوالے سے گفتگو

وفاقی وزیراطلاعات نے مہنگائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مہنگائی میں کمی کیلئےخصوصی اقدامات کررہےہیں، ہماری کوئی ملزنہیں جوآٹا،چینی مہنگاہونےکا فائدہ ہمیں ہو، عوام جانتےہیں کس کی کتنی ملزہیں اورفائدہ کس کوجاتاہے۔

وفاقی وزیرنے آخرمیں قائد مسلم لیگ (ن) سے سوال کیا کہ قوم کےنوازشریف سے صرف2 سوالات ہیں، اتناپیسہ کہاں سےکمایااورمنی لانڈرنگ کیوں کی؟، شریف خاندان عدالتوں کودھوکا دے کربیرون ملک بیٹھا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube