Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

گرفتار کیاگیا تو سیاہی انکے منہ پر ملی جائیگی، مریم

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

حکومت اپنی سازشوں کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی، مجھے گرفتار کیا گیا تو یہ سیاہی ان کے منہ پر ملی جائے گی، نہ وزیراعظم کو مانتی ہوں نہ اس جعلی حکومت اور اس سیٹ اپ کو، ن لیگ کو جھکانا خام خیال ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنماء اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے گرفتار کیا گیا تو ہوجاؤں گی، یہ سیاہی ان کے اپنے منہ پر ملی جائے گی، ن لیگ کو جھکانا خام خیالی ہے، حکومت اپنی سازشوں کی وجہ سے وقت سے پہلے گر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کی صورت میں نواز شریف لندن سے قیادت کریں گے، پاکستان میں شاہد خاقان عباسی رہنمائی کریں گے، انہیں بھی گرفتار کیا تو رانا ثناء اللہ قیادت کریں گے۔

مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس میں سینئر ترین سیاستدان جاوید ہاشمی بھی تھے، گرفتاری کی باتوں پر انہوں نے شکوہ کیا کہ گرفتار ہونیوالوں میں میرا نام نہیں لیا۔ جس پر مریم نواز نے کہا کہ میں نہیں چاہتی آپ گرفتار ہوں۔

مزید جانیے : ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، نواز شریف

ن لیگی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی پہلے سے زیادہ متحد ہے، ووٹ بینک مضبوط ہوا ہے، ن لیگ پورے پاکستان کی جماعت ہے، ن لیگ کے ووٹرز نے میاں صاحب کا بیانیہ اپنایا، نواز شریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے۔

پریس کانفرنس میں انتہائی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو وزیراعظم نہیں مانتی، نہ اس جعلی حکومت اور اس سیٹ اپ کو مانتی ہوں، آپ ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں میں تو اس حکومت کونہیں مانتی، ان سے چیزیں نہیں سنبھلتیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ کو پہلے دن سے للکارنا چاہئے تھا، اس حکومت کی بنیاد ہی کمزور ہے، ایک جھٹکا برداشت نہیں کرسکتی، میاں صاحب نے یقینی بنایا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اکٹھی چلیں، جو نواز شریف کے ساتھ نہیں تھے وہ بھی آج ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کی جانب سے پریس کانفرنس میں نواز شریف کو متحدہ بانی کی فوٹو کاپی قرار دینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کسی سے تشبیہ نہیں دی جاسکتی ان کا اپنا مقام ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube