Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، نواز شریف

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

سليکٹڈ وزيراعظم کو ملک پر مسلط کرديا گيا

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہيں، سليکٹڈ وزيراعظم کو ملک پر مسلط کرديا گيا، 

لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہيں انہیں ہم پر مسلط کیا گیا ہے، اليکشن اور مينڈيٹ چوری کيا گيا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی چپ کرانے کي اب کوشش نہ کرے میں چپ نہيں رہوں گا، عمران خان جواب دیں، ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعوے اور وعدے کرنے والوں نے ڈيڑھ کروڑ افراد کو بے روزگار کردیا ہے؟۔

نواز شریف نے پارٹی کارکنان سے سوال کیا کہ کیا میرا ساتھ دو گے؟، آج آپ وعدہ کريں گے کل قوم وعدہ کرے گی، آپ لوگوں کو ميرے ساتھ اور مجھے آپ کے ساتھ چلنا ہے، پاکستانی عوام ان مصيبتوں سے نجات چاہتی ہے، آپ مزيد تاخير کے متحمل نہيں ہوسکتے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ مجھے اب کسی بھی چيز کی پرواہ نہيں، اگر آپ ساتھ ديں گے تو ميں کبھي پيچھے نہيں ہٹوں گا، آر ٹی ایس بند کرکے الیکشن میں شکست دلوائی گئی، مسلم ليگ ن بہت سی سيٹوں پر جیتی ہوئی تھی، کئی مقامات پر بہت بڑی تعداد ميں مسترد ووٹ ملے۔

ن لیگی قائد کا کہنا تھا کہ کيسے بندہ کہے کہ مجھے انصاف ملے گا، آج ہم دنيا بھر ميں رسوا ہورہے ہيں، جنوبی ايشياء ميں سب سے پسماندہ ملک پاکستان ہے، مجھے بيٹے سے تنخواہ نہ لينے پر فارغ کرايا گيا، ايسے شخص کو بٹھايا جو ہر بات پر سر تسليم خم کرتا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ نیب کو کچھ لوگوں کے اثاثے نظر  آتے ہیں اور کچھ لوگوں کے نہیں، ہم ملک کے ساتھ کھيل تماشہ مزيد برداشت کرنے کو تيار نہيں، ميں مغرور يا متکبر آدمی نہيں ہوں، ميں نے افواج پاکستان کی بہت خدمت کی ہے، آئندہ موقع ملا تو خدمت کا جذبہ موجود ہے، خدمت کروں گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube