Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پریس ریلیز

کراچی: مخصوص مقامات پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
HYD lockdown

فوٹو: آن لائن

کراچی میں کرونا کیسز کا پھیلاؤ روکنے کےلیے ضلع وسطی کے 48 مقامات پر دو ہفتوں کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

کراچی میں نارتھ کراچی کے 4مقامات،نارتھ ناظم آباد کے 21 پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ لیاقت آباد کے 9 اور گلبرگ کے 12 مقامات پربھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر لگایا گیا ہے اورمتعلقہ حکام کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

مزید جانیے : کراچی میں کروناایس اوپیز کی خلاف ورزی، 10سے زائد ریسٹورنٹس سیل

حکم نامے کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی قراردی گئی ہے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مقامات پر کاروبار بند رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانیں مخصوص ٹائمنگ  میں کھولنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کےمقامات پررکشہ،ٹیکسی سمیت آن لائن پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی بندش کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز کو متعلقہ مقامات پر ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کی ایک ہی یوسی سے 22افراد میں کرونا کی تصدیق

ایس او پی پرعملدرآمد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، رینجرز اور پولیس کو بھی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ مقامات پر شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گھر کے ایک فرد کو ضروری اشیاء کی خریداری کیلئے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube