Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پنجاب پولیس کی لاہور سيالکوٹ موٹروےپر نفری تعینات کرنےسے معذرت

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

Motorway Rape Cas

پنجاب پوليس نے لاہور سيالکوٹ موٹر وے پر نفری تعینات کرنے سے معذرت کرلی۔

آئی جی پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں پنجاب پولیس نے سیالکوٹ موٹر وے پر اضافی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے معذرت کرلی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور پولیس کو پہلے ہی کم نفری کا سامنا ہے، جس کے باعث لاہور سيالکوٹ موٹروے کيلئے مزيد پوليس اہلکار فراہم نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر پولیس اہل کاروں کی اضافی نفری کی تعینات کا مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب گزشتہ ماہ ستمبر میں خاتون کیساتھ بچوں کے سامنے گینگ ریپ کا واقعہ رونما ہوا۔ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے موٹر وے پر اضافی سیکیورٹی تعینات کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم عابد تاحال فرار ہے، جب کہ واقعہ میں متاثرہ خاتون اب پولیس کو بیان قلمبند کرانے پر راضی ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں مذکورہ خاتون نے پولیس کو بیان دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube