Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

معمر افراد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

دنیا بھرمیں معمرافراد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معمر افراد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کل آبادی کا 7 فیصد ہیں جو بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ پاکستان میں معمر افراد کا عوامی سطح پر تو احترام کیا جاتا ہے لیکن قومی و حکومتی سطح پر معمر افراد کو کوئی پزیرائی نہیں ملتی۔

اس حوالے سے سماجی کارکن عجیبہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 11 ملین افراد کے لیے دن مختص کرنے کے ساتھ بیرون ممالک بزرگوں کیلئے پالیسیوں اور قوانین بنا کے انہیں تحفظ بھی فراہم کرنا ہوگا۔

دنیا بھر میں معمر افراد کو کئی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس میں میڈیکل، ماہانہ معاوضہ، اسپتال وغیرہ شامل ہیں تاہم پاکستان میں معمر افراد کو ایسی کوئی سہولت میسر نہیں۔

دنیا بھر میں عالمی وبا کرونا نے اپنے پنجے جمائے تو معمر افراد کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے تاہم پاکستان میں معمر افراد کو کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی گئی جس کے باعث معمر افراد کی جان کو خطرہ لاحق رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube