Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: ريچھ کے بچے کو قدرتی ماحول فراہم کرنےکا حکم

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
Bear

فوٹو: مرتضیٰ وہاب ٹویٹر

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں چڑيا گھر انتظاميہ کو 8 گھنٹوں ميں ريچھ کے بچے کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کا حکم دے ديا۔

جمعرات یکم اکتوبر کو ریچھ کے بچے کو ماں کے بغیر رکھنے کے کیس میں عدالت نے چڑيا گھر انتظامیہ اور کے ایم سی سے 2 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

درخواست گزار کے مطابق ’’رانو‘‘ کو چھوٹے سے تنگ پنجرے میں رکھا گیا ہے۔

چڑيا گھر ميں ريچھ کے بچے کو ماں سے الگ رکھنے کے خلاف 38 شہريوں نے درخواست دائر کی تھی جس میں میں استدعا کی گئی کہ بچے کو اُس کی فیملی کے ساتھ اسکردو میں رکھنے کا حکم دیا جائے۔

کچھ روز قبل نجی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی رابعہ انعم نے برفانی ریچھ کی حالت زار سے متعلق سوشل میڈیا پر سندھ حکومت کو خیال رکھنے کی درخواست کی تھی جس پر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ ریچھ کا خیال رکھا جا رہا ہے اور اس کی حالت ٹھیک ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہم نے چڑیا گھر سے رپورٹ طلب کی تھی اور میونسپل کمشنر نے ذاتی طور پر چڑیا گھر کا دورہ بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube