Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

مریم نوازکےجلسے،عمران خان نےپلاننگ کیلئےاہم اجلاس بلالیا

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

فائل فوٹو

مریم نواز شریف کے ممکنہ جلسوں کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس میں پارٹی قیادت اور ترجمانوں کو مشاورت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس 2 اکتوبر جمعہ کے روز ہوگا۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جلسوں کے اعلان پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں حکومتی مؤقف پر بریفنگ دیں گے، جب کہ اپوزیشن کی تنقید کے بعد اداروں کے دفاع کيلئے اہم ٹاسک بھی ديا جائے گا۔

نوازشریف کی اداروں پر بڑھتی تنقید اور اپوزیشن کی تحریک کے معاملے پر وزیراعظم نے قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

اپوزیشن کی تنقید کا بھرپور جواب دینے کیلئے ترجمانوں کو میدان میں اتارا جائے گا۔

ترجمانوں کا اجلاس 2 اکتوبر جمعہ کی شام 4 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا، جس میں سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی اور ملکی سیاسی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube