Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

ڈپٹی کمشنر میرپور خاص کا کرونا وائرس کے باعث انتقال

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 1 year ago

Dc-Mipurkhas-Zahid-Memon

میرپور خاص کے ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن کراچی کے نجی اسپتال میں کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

زاہد حسین میمن میں کچھ روز قبل کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کراچی کے نجی اسپتال میں داخل ہوئے جہاں حالت بگڑنے پر انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا۔

میرپور خاص کے ڈپٹی کمشنر کے عمر 47 برس تھی۔

سماء ڈیجیٹل کو خبر کی تصدیق کرتے ہوئے میرپورخاص کے انفارمیشن ڈائریکٹر سوائی خان چھلگری نے زاہد حسین میمن کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر اعلی مراد علی شاہ اور چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ نے بھی میمن کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

زاہد حسین میمن کی نماز جنازہ آج دوپہر میرپورخاص میں ادا کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube