Wednesday, October 28, 2020  | 10 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نون ليگ نوازشريف کوقائدمانتی ہے توپارٹی کالعدم ہوسکتی ہے،بابراعوان

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

ایک اورلیکس'' فِن لیکس'' آنے والی ہے

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نون لیگ کےصدرشہباز شریف ہیں،اگر پارٹی نوازشريف کو ليڈر مانتی ہے تو وہ کالعدم ہوسکی ہے۔

سماء کوخصوصی انٹرویو میں بابر اعوام نے بتایا کہ فوج یا قومی سلامتی کےاداروں کےخلاف اُکسانے پرآرٹيکل چھ لگ سکتا ہے۔بابر اعوان نے بتایا کہالیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ن لیگ کے صدر شہباز شریف ہیں،نون ليگ نوازشريف کو قائد مانتی ہے توپارٹی کالعدم ہوسکتی ہے کیوں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سزا یافتہ مجرم اور سیاست کیلئے نااہل ہیں۔

بابراعوان نےکہا کہ نااہل شخص ریاستی اداروں سے ملاقات کیلئےکیسےگائیڈ لائن دے سکتا ہے؟پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑنی ہےتونواز شریف باعزت واپس آجائیں۔

بابراعوان نے یہ بھی کہا کہ سزائے موت کے مجرم یا پناہ لینے والے کو برطانیہ سے لانا مشکل ہوتا ہے،شہباز شریف بڑے بھائی کا ایجنڈا لے کر سڑک پر نہیں آنا چاہتے۔

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے کور کمانڈرز میں اسحاق ڈار،حسن ،حسین اور سلمان شامل ہیں،میاں صاحب کے سارے کے سارے کور کمانڈرزعدالتی مفرورہیں۔

مشیر پارلیمانی امورنے یہ بھی واضح کردیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری فرمائشی ہے،ان کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ اُنہوں نے گرفتاری دی،شہباز شریف بڑے بھائی کا ایجنڈا لیکر سڑک پر نہیں آنا چاہتے،یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف کہیں اور جا کر بیٹھ گئے ہیں۔

بابراعوان نےدعویٰ کیا کہ ابھی ایک اورلیکس'' فِن لیکس'' آنے والی ہے،فِن لیکس میں منی لانڈرنگ کرنے والوں کے نام آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube