Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف باہر بیٹھ کرحکومت اور ملک پرہنستے ہونگے، جسٹس محسن

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

IHC

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ وہ باہر بیٹھ کر حکومت اور اس ملک پر ہنستے ہوں گے۔

بدھ 30 ستمبر کو ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہ نواز شریف کو پتہ تو ہے وہ پورے سسٹم کو شکست دے کر بیرون ملک گئے ہیں۔ یہ ایک شرمناک طرز عمل ہے حکومت کو بھی آئندہ سوچنا چاہیئے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو وارنٹ کی تعمیل نہیں ہو سکی۔ قونصل اتاشی وارنٹ لے کر ایون فیلڈ اپارٹمنس گئے مگر کسی نے وصول نہیں کیے۔

عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ میں سزا معطلی ختم کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ بدھ کو جواب طلب کرلیا۔ ہدایت کی کہ برطانیہ میں وارنٹس کی تعمیل کے لیے جانے والے قونصل اتاشی کا بیان بھی بدھ کے روز ویڈیو لنک پر ریکارڈ کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube