Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ: امام حسینؓ کے چہلم پر ڈبل سواری پر پابندی

SAMAA | - Posted: Sep 29, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 29, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

سندھ حکومت نے کربلا میں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے اہل خانہ و ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر 9 نومبر کو ایک دن کیلئے صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سفارش پر لگائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کے فیصلے کا مقصد صوبہ بھر میں چہلم کے موقع پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

اس سے قبل صوبائی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو بھی سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube