Monday, November 23, 2020  | 6 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

موٹروے ریپ کا ملزم تاحال آزاد، خاتون بیان دینے پرآمادہ

SAMAA | - Posted: Sep 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ملزم شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد 20 دن بعد بھی قانون کی گرفت میں نہ آسکا۔ دوسری جانب پولیس نے متاثرہ خاتون کو فون کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے پر رضامند کرلیا جبکہ زیر حراست ملزم شفقت کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کردی گئی۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ہونے والے ریپ کیس کی پولیس تفتیش سست روی کا شکار ہے۔ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری تاحال دعووں سے آگے نہ بڑھ سکی۔ پے در پے ناکامیوں کے بعد پولیس نے عابد علی کی گرفتاری کے حوالے سے چپ سادھ لی ہے۔ کچھوے کی رفتار سے چلنے والی تفتیش میں بالآخر متاثرہ خاتون کو 161 کا بیان بذریعہ ٹیلی فون ریکارڈ کرنے پر رضامند کرلیا گیا۔ متاثرہ خاتون گرفتار ملزم شفقت علی کی شناخت بھی کریں گی۔

خاتون کے بیان کا متن چالان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اوردوران ٹرائل ان کا فرضی نام استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے کے باوجود شناخت پریڈ نہ ہونے کے باعث عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم شفقت علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید چودہ دن کی توسیع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube