Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وفاقی وزیر کا اپوزیشن کیخلاف غداری کے مقدمات قائم کرنیکا مطالبہ

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

فائل فوٹو: آن لائن

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن اراکین پر پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر غداری کے مقدمات قائم کئے جائیں۔

سماء کے پروگرام آواز میں اینکر علی حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ ان کے (اپوزیشن کے) خلاف غداری کے مقدمات قائم کئے جائیں، افواج پاکستان نے ملکی دفاع کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور جو بھی ان کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرتا ہے اس کیخلاف ایسا ہی کیا جانا چاہئے۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاستدان اور عمران خان کے قریبی ساتھی شیخ رشید احمد پاکستان مسلم لیگ نواز دیگر اپوزیشن جماعتوں کے بڑے نقادوں میں سے ایک ہیں۔ پارلیمانی رہنماؤں اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقاتیں منظر عام پر لانے کے بعد سے وہ خبروں میں ہیں۔

انہوں نے چند روز قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان گزشتہ سال ون آن ون ملاقات کا انکشاف کیا تھا۔  آئی ایس پی آر نے اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی تاہم جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف نے مولانا فضل الرحمان سے آزادی مارچ منسوخ کرنے کا کہا تھا۔

حزب اختلاف کی جماعتیں ایک بار پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک کا منصوبہ بنارہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس میں حکومت مخالف ریلیوں اور لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شیخ رشید احمد کا ماننا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں کچھ بھی حاصل نہیں کرپائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ نہیں ہونے والا، نہ وہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی دھرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ وہ اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں تاہم بدعنوانی کے مقدمات پر کوئی بات نہیں ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube