Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

راولپنڈی: گھر میں فائرنگ، 3بہنیں اور ایک بھائی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

راولپنڈی میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے تین بہنوں اور ایک بھائی کو قتل کردیا گیا، ایک بہن اریج کنول زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

راولپنڈی کے علاقے ناصر کالونی کے رہائشی آصف نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹی اریج کنول کے شوہر خرم نے گھر میں گھس کر گولیاں چلائیں۔ دنووں نے والدین کو بغیر بتائے کورٹ میریج کی تھی، شادی کے بعد دونوں میں مسلسل لڑائی جھگڑا رہنے لگا۔

آصف کا کہنا ہے کہ کنول گزشتہ رات جھگڑے کے بعد شوہر کو چھوڑ کر والدین کے گھر آگئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خرم اپنے والد اور بھائی کے ساتھ ہمارے گھر آیا اور خاندان کے افراد پر گولیاں چلادیں۔

فائرنگ کے واقعے میں مرنیوالوں کی شناخت 25 سالہ صباحت، 27 سالہ فائزہ، 20 سالہ حرا نوشین اور 20 سالہ علی حیدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube