Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پرامن اور پائیدار افغان سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

فوٹو : پی آئی ڈی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے تنازع کے پُرامن اور پائیدار سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔

اسلام آباد میں پیر کو مفاہمت کے بارے میں افغانستان کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے گفتگو ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری کے طور پر افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان امن معاہدہ اور بعد میں دوحہ میں افغان دھڑوں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات سے افغانستان میں پائیدار امن کے امکانات پیدا ہوئے ہیں، افغان قیادت کو اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا اور افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ہمیں حالات خراب کرنے والوں پر بھی نظر رکھنا ہوگی جو خطے میں امن اور استحکام نہیں چاہتے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی تعمیر نو اور اقتصادی استحکام کیلئے آگے بڑھنا ہوگا، پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی اپنے ملک باعزت واپسی کا خواہاں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ معاشی تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

مفاہمت کے بارے میں افغانستان کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی گئی مفاہمتی اور سنجیدہ کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے افغان امن عمل میں کردار ادا کرنے پر پاکستانی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube