Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

شہباز شریف کی گرفتاری پر نواز شریف کا ردعمل

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

مسلم لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج شہباز شریف کو گرفتار کر کے اس کٹھ پتلی نظام نے آل پارٹیز کانفرنس کی قرارداد کی توثیق کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ ’شہباز شریف نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ جیل کے اندر ہوں یا باہر، آل پارٹیز کانفرنس میں کیے گئے تمام فیصلوں پر عمل درآمد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں جھکایا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل مریم نواز نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں قانون اور انصاف ہوتا تو آج شہباز شریف نہیں بلکہ عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube