Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جنوبی وزیرستان پرفورسز پر حملہ، پاک فوج کا افسر شہید

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا افسر شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں دہشتگرد موجود ہیں، فورسز کی جانب سے رات کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھنے کیلئے پیٹرولنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پیٹرولنگ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاک فوج کے کیٹپن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پچیس سالہ کیپٹن عبداللہ کوہاٹ کے علاقے لاچی سے تعلق رکھتے تھے۔

پاک فوج نے پیٹرولنگ پارٹی پر حملے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube