Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پولیس اہلکارپر تشدد کا مقدمہ درج، ایس ایچ او برطرف

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

ملزم نے ضمانت کرالی

لاڑکانہ میں پولیس اہلکار پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا مگر متاثرہ اہلکار نے الزام لگایا کہ مقدمہ میں تشدد کا ذکر نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب مقدمہ میں نامزد پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما ذوالفقار جکھرانی نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی۔ ایس ایس پی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو بھی برطرف کردیا۔

لاڑکانہ میں پولیس افسر پر سیاسی عہدیدار نے تشدد کیا۔ اے ایس آئی کی پھٹی ہوئی وردی کے ساتھ وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ متاثرہ اہلکار نے الزام لگایا کہ شراب رکھنے والے ملزمان کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما نے مارا پیٹا۔

وڈیو سامنے آنے پر ایس ایس پی نے ایس ایچ او کو برطرف کردیا۔ پی پی رہنما ذوالفقار جاکھرانی سمیت دو ملزمان کیخلاف پولیس کارروائی میں رکاوٹ کی ایف آئی آر بھی کٹ گئی مگر متاثرہ اہلکار پر تشدد کا کوئی ذکر نہیں۔

گرفتاری سے بچنے کیلئے پی پی رہنما نے پہلے ہی ضمانت کرالی۔ انصاف کی اپیل کرنے والا اہل کار مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube