Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کمزورعلاقوں کواوپر لانااور قبائلی علاقوں کی ترقی مقصد ہے، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کمزور علاقوں کو اوپر لانا چاہتے ہيں، قبائلی علاقوں ميں ترقی کا عزم کر رکھا ہے، سندھ میں کراچی کو محروم رکھا گیا اور پنجاب میں سارا فنڈ سینٹرل پر لگادیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مہمند میں ناحقی سرنگ اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزيراعظم عمران خان نے فاٹا عمائدين سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں نے اين ايف سی ميں سے 3 فيصد فنڈ دينے کا وعدہ نہيں نبھايا مگر يہ حکومت فاٹا کو نظرانداز نہيں کرے گی، کمزور علاقوں کو اوپر لگانا چاہتے ہیں، قبائلی علاقوں مین ترقی کا عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے شرکاء کو يقين دلايا کہ قبائلی علاقوں کیلئے کسی بھی طرح فنڈ اکٹھا کريں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ ميں کراچی کو محروم رکھا گيا اور پنجاب ميں سارا فنڈ سينٹرل پر لگايا گيا۔

ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کے پی کے نے این ایف سی سے اپنا حصہ دے دیا ہے جبکہ باقی صوبے کہہ رہے ہیں ان کے پاس پہلے ہی پیسے نہیں ہیں، کرونا کی وجہ سے پیسہ کم اکٹھا ہوا، بلوچستان اور قبائلی علاقوں کو فنڈز ملنے چاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دشمن نہیں چاہتے قبائلی علاقوں کا انضمام ہو، دشمن کی کوشش ہے قبائلی علاقوں کے انضمام میں رکاوٹیں ڈالی جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube