Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستانیوں کی حمایت کشمیریوں کیلئے باعث تقویت ہے، فاروق حیدر

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے کوئٹہ میں ملاقات کی، اس موقع پر فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کشمیری عوام کیلئے باعث تقویت ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر خان نے بلوچستان کا دورہ کیا، کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور بلخصوص تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بات چیت  ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کیخلاف جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کیلئے بلوچستان کے عوام کی حمایت اور جذبہ خیر سگالی پر مشکور ہیں، پاکستان میں سیاسی افہام و تفہیم کی فضاء کے فروغ کی ضرورت ہے، ایک مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر پر بھرپور مؤقف اپنایا، بلوچستان میں ماضی کے مقابلے حالات بہت بہتر ہیں، صوبہ ترقی کررہا ہے، کوئٹہ اور صوبے کے دیگر شہروں میں آباد کشمیری بھائیوں کے مسائل حل اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube