Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

وفاقی کابینہ اجلاس،گندم درآمدکی منظوری سمیت16نکاتی ایجنڈےپرغورہوگا

SAMAA | - Posted: Sep 29, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 29, 2020 | Last Updated: 1 year ago

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل 29 ستمبر کوطلب کر لیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے گندم درآمد کی منظوری سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔

اسلام آبادمیں وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کوافغانستان سے متعلق ویزاپالیسی کی تبدیلی، قرضوں اورڈیبٹ سروسنگ کیساتھ توانائی کےشعبےمیں اصلاحات پربریفنگ دی جائے گی۔برطانوی ائیرلائن کی پاکستان میں سروس کی منظوری اوراسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کےنان آفیشل ممبرز کی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ایف آئی اےشیڈول آف افینسزمیں نئے قوانین کا اندراج  اوربائیولوجیکل دواؤں کیلئے ماہر کی تعیناتی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔وفاقی کابینہ کی جانب سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کےآئین اورکونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کےچیئرمین کی تقرری کی منظوری متوقع ہے۔

پاکستان ریلویزکی بحالی اورتنظیم نو کا پلان بھی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ ای سی سی اورکابینہ کمیٹی برائے توانائی کے  فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube