Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبدا للہ عبداللہ اسلام آبادپہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

فائل فوٹو

افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ مختصر وفد کے ہمراہ کابل سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد آمد پر مشیر تجارت زراق داؤد نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ پاکستان آمد پر عبداللہ عبداللہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ کونسل کا اعلیٰ وفد بھی موجود ہے۔ عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جب کہ پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی ان کے شیڈول میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب بھی کریں گے۔

افغان امن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے دو ہفتے قبل دوحہ میں کہا تھا کہ جنگ بندی تمام افغانیوں کا مطالبہ ہے۔ افغان امن کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا تھا کہ جنگ بندی تمام افغانیوں کا مطالبہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ دونوں وفود جنگ بندی پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جنگ کے ذریعے فتح کا حصول ممکن نہیں ہے تاہم مذاکرات سے دونوں فریق فاتح ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات کا آغاز ایک بہت ہی تاریخی اقدام ہے۔ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے کہا تھا کہ مذاکرات سے تمام مسائل کو فوری طور پرحل نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن مذاکرات سے لوگوں کو تشدد میں کمی کی توقع ضرور ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube