Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

لندن:نوازشریف کی تقریرکےدوران “گونوازگو”کےنعرے

SAMAA | - Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago

نواز شریف کی آل پارٹيز کانفرنس ميں تقرير کے خلاف لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر پاکستانی نژاد شہريوں نے احتجاج کيا ہے۔

ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر موجود شہریوں نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شريف کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ شرکا کئی گھنٹے تک " گو نواز گو" کے نعرے لگاتے رہے۔ کچھ شرکا نے پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

شرکا کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ہفتے 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹی کانفرنس میں نواز شریف کی تقریر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین کئی گھنٹوں تک لندن میں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائش گاہ کے باہر موجود رہے۔

کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی نفری بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر موجود رہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لندن میں حسن نواز کی رہائش گاہ کے بابر برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔

واقعہ سے متعلق ن لیگی قیادت کا کہنا تھا کہ ان مظاہروں اور احتجاج کے پیچھے پی ٹی آئی اور اس کی ساتھی جماعتیں ہیں، تاہم تحریک انصاف کی جانب سے ہمیشہ ان مظاہروں اور احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube