Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نئی نویلی دلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی

لاہور میں 55 سالہ شخص نے اپنی نئی نویلی 20 سالہ دلہن کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

لاہور کے علاقہ گلشن راوی کے علاقے میں کفیل نامی ایک شخص نے اپنی بیوی شکیلہ کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پھر گھر سے نکلا اور رات بھر سڑکوں پر گھومتا رہا۔  صبح کے وقت مقامی شادی ہال کے قریب خود کو کنپٹی پر گولی مار کرخودکشی کرلی۔

دلہن کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کفیل بلاوجہ اپنی دلہن سے لڑتا اور جھگڑتا رہتا۔ یہ لڑائی جھگڑا معمول بن گیا تھا۔ شکیلہ کے بھائی عثمان نے بتایا کہ کل ہی ان دونوں کی لڑائی ہوئی تھی۔ مجھے معلوم ہوا تو میں شام کو کام ختم کرکے ان کے گھر چلا گیا اور ان کی صلح کروائی۔ صبح مجھے اطلاع ملی کہ آپ کی بہن قتل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹارماروی چوہدری کیخلاف قتل کا مقدمہ درج

مقتولہ شکیلہ نے اپنی والدہ ثریا بی بی کو واقعہ سے قتل بھی بتایا تھا کہ اس آدمی کے ساتھ گزارا نہیں ہوسکتا۔ ثریا بی بی کے بقول ’میں نے اپنی بیٹی کو تسلی دی کہ میں کفیل کو سمجھاوں گی۔ میں اس کو بتاؤں گی کہ میں نے سونے جیسی بیٹی تمھیں دی ہے۔‘

پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube